آبادی کنٹرول کیلئے اقدامات کرنا ہونگے
اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باعث آبادی کے مسئلے پر وفاق اور صوبوں کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
پاکستان کی آبادی تقریباً 26 کروڑ ہو چکی ہے ، سالانہ شرح اضافہ 2.55 فیصد ہے ، موجودہ رفتار سے پاکستان کی آبادی 2050 تک 39 کروڑ ہو جائے گی۔ 17 ویں پارلیمانی فورم آن پاپولیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع دینا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ کیے تو بڑھتی آبادی مسائل میں اضافہ کر سکتی ہے ، پاکستان میں مانع حمل طریقے استعمال کرنے کی شرح صرف 34 فیصد ہے ، 17.3 فیصد شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولتیں میسر نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments