فرانسیسی سفیر کی ایم ڈی نیشنل گرڈ سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

 فرانسیسی سفیر کی ایم ڈی نیشنل گرڈ  سے  ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان میں فرانس کے سفیر Jean-Nol Poirier کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے نیشنل گرڈ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک سے واپڈا ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں پاکستان کے بجلی ترسیل  کے نظام میں غیر ملکی سرمایہ کاری، قابلِ تجدید توانائی کے انضمام، بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم اور ادارہ جاتی ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے پاور سیکٹر کو درپیش چیلنجز، ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری اور متعلقہ آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے بجلی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی نیشنل گرڈ پاکستان نے کہا کہ ملک میں بجلی پیداوار کی وسیع استعداد موجود ہے جبکہ قابلِ تجدید توانائی کو قومی نظام میں شامل کرنے کے لیے ترسیلی نیٹ ورک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔انجینئر الطاف حسین ملک نے خواتین کو بااختیار بنانے ، صنفی مساوات، ملازمین کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے ادارے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ‘‘آواز’’ فورم کو خواتین ملازمین کے مسائل کے حل اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات قرار دیا۔فرانسیسی سفیر نے نیشنل گرڈ پاکستان کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ادارے کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کے لیے پر اعتماد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...