بجلی چوری کے سہولت کار افسروں ملازموں کیخلاف مقدمات کافیصلہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو میں بجلی چوروں کی سہولت کاری کرنے والے افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ، بجلی چوری کروانے میں ملوث افسران و ملازمین کیخلاف محکمانہ کیساتھ قانونی کارروائی بھی ہو گی۔
منظور شدہ لوڈ کے مطابق ذمہ دار میٹر انسپکٹرز کیخلاف بھی سہولت کاری کا مقدمہ درج ہو گا، کمپنی نے مختلف دفاتر میں میٹر ریڈنگ لینے والے میٹر ریڈرز کیخلاف مقدمات درج کروانا شروع کر دئیے ، بجلی چوری ہونے پر متعلقہ فیڈر انچارج اور لائن سٹاف کیخلاف بھی مقدمات درج ہوں گے ، لیسکو میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سخت فیصلے کئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments