پنجاب کے 8تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز ، سیکرٹریز کی تعیناتیاں

پنجاب کے 8تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز ، سیکرٹریز کی تعیناتیاں

توصیف الرحمان لاہور ، مبشر سعید راولپنڈی بورڈ میں کنٹرولر مقرر، نوٹیفکیشن جاری تمام افسران کی تعیناتی اٹھارہ ماہ کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ،فوری عملدرآمد ہوگا

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز امتحانات اور سیکرٹریز کی تعیناتیاں کر دی گئیں۔تمام کنٹرولرز امتحانات اور سیکرٹریز کو اٹھارہ ماہ کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز امتحانات تعینات کر دئیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق توصیف الرحمان کو لاہور بورڈ، مبشر سعید کو راولپنڈی بورڈ، حنا چوہدری کو فیصل آباد بورڈ، محمد زاہد کو سرگودھا بورڈ، محمد عابد بلال کو ساہیوال بورڈ، محمد وقاص کو بہاولپور بورڈ، نعیم اقبال کو ڈیرہ غازی خان بورڈ اور گل شیر کو ملتان بورڈ میں کنٹرولر امتحانات تعینات کیا گیا ہے ۔کنٹرولرز امتحانات کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پالیسی انیس سو اٹھانوے کے تحت کی گئی ہیں۔ نئے افسران کی تعیناتی کے بعد متعلقہ افسران کو اضافی چارج سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ سات افسران کو مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر غلام شبیر کو فیصل آباد بورڈ، عروج مبشر چیمہ کو سرگودھا بورڈ، صبیحہ سلطانہ کو بہاولپور بورڈ، سدرہ بتول کو ڈیرہ غازی خان بورڈ، محمد عظیم افضل کو ملتان بورڈ، ذوالکف عمر شاہ کو راولپنڈی بورڈ اور ناصرہ بشیر کو ساہیوال بورڈ میں سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...