چونیاں:ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

چونیاں:ڈاکٹروں کی مبینہ  غفلت، دوران آپریشن خاتون  کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

الہ آباد، قصور (نمائندہ دنیا ، خبرنگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چونیاں کے آپریشن تھیٹر کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، نواحی گاؤں کھوکھر اشرف کی رہائشی خاتون عظمیٰ کے پیٹ میں دوران زچگی آپریشن تولیہ چھوڑ دیا۔

زچہ کی حالت بگڑنے پر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں دوبارہ آپریشن کر کے تولیہ نکال لیا گیا۔ مریضہ عظمیٰ اور اہلخانہ نے تشویش کا اظہار کرتے محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں ڈاکٹر محمد احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے آپریشن تھیٹر میں سپنچ کی تعداد مکمل ہے عملہ سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...