عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (کورٹ رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست شاہ ریز اور سکینہ نیازی نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں ہوم سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ 30 روزہنظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد 7 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جو غیر قانونی ہے ۔ درخواست گزاروں کے مطابق تینوں بہنوں کی ان کے اہل خانہ اور وکیل سے ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 7 اکتوبر کو جاری کیے گئے نظر بندی میں توسیع کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments