قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئرکا سیاست میں آنے کا فیصلہ

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز  سینئرکا سیاست میں آنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ہاکی ٹیم کے لیجنڈکھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہباز احمد سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرینگے۔

وہ آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یادرہے کہ شہباز احمد  نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 92 گول کیے ، ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے آخری بار 1994 میں ہاکی کا ورلڈکپ جیتا تھا۔وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈکپ (1990 اور 1994) میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔اس کے علاوہ شہباز احمد سینئر ہاکی کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...