وفاقی وزیر معین وٹو کا دیامربھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ ،تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)محمد سعید کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر کوپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دونوں منصوبوں پر تعینات واپڈا کی ٹیموں، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق تکمیل کیلئے تمام کوششیں عمل میں لائی جائیں۔داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے دورے میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے برسین کے مقام پر تعمیر کئے گئے پل کا افتتاح بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments