کراچی ،لاہور میں 4 کال و سکیم سینٹر ز سے 86ملزم گرفتار
اسلام آباد،لاہور (خصوصی رپورٹر، اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے نے لاہور اور کراچی میں چار مبینہ غیر قانونی کال سینٹرز اورسکیم سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 89 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کی بینکنگ معلومات دھوکا دہی سے حاصل کرکے انہیں مالی نقصان پہنچانے والے نیٹ ورک کا حصہ تھے ۔لاہو ر میں تین غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی میں 42 جبکہ کراچی شاہراہ فیصل میں سکیم سینٹرسے 47ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 117 لیپ ٹاپ، دو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، 76 موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لیے گئے ۔ ادھر این سی سی آئی اے نے ایبٹ آباد میں فیس بک پر اپنے والد کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز الفاظ اور ایموجیز پوسٹ کرنے کے الزام میں بیٹے کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، بیٹے نے فیس بک پر اس کی تصویر کے نیچے انگریزی لفظ Dog لکھا اور اس کے ساتھ توہین آمیز ایموجیز استعمال کیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments