آسان قرضوں کا حجم 3445ارب سے بڑھ گیا، منظوری زیادہ، تقسیم سست

آسان قرضوں کا حجم 3445ارب سے بڑھ گیا، منظوری زیادہ، تقسیم سست

اسلام آباد (مدثر علی رانا)ملک میں چھوٹے کاروباروں، زرعی شعبے ، زرخیز آسان زرعی قرضہ سکیم، وزیراعظم اپنا گھر سکیم، ہاؤسنگ فنانسنگ اور وزیراعظم الیکٹرک وہیکل سکیم کے تحت فنانسنگ کا حجم 3445 ارب روپے سے زائد ہوگیا تاہم قرضوں کی منظوری اور ان کی فراہمی کے درمیان نمایاں فرق موجود ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حجم 1148 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ان کے لیے 538 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی گئی۔ زرعی شعبے کے قرضوں کا حجم 1329 ارب روپے ہوگیا اور ان سے مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 35 لاکھ ہے ۔زرخیز آسان زرعی قرضہ سکیم کے تحت 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی قرض درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں جبکہ چھوٹے کسانوں کو 2 ارب 34 کروڑ روپے کے بلاسود ضمانتی قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم کے تحت 511 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں منظور کی گئیں تاہم اب تک صرف 15 ہزار 584 افراد کو 91 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔ تقریباً 87 ہزار درخواستوں کی منظوری کے باوجود قرضوں کی تقسیم میں یہ فرق برقرار ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...