ریڈیو پاکستان حملہ:سہیل آفریدی، صوبائی وزرا کے وارنٹ جاری

ریڈیو پاکستان حملہ:سہیل آفریدی، صوبائی وزرا کے وارنٹ جاری

وکیل کی مزیدوقت کی استدعا،پراسیکیوٹر کے چالان جمع کرانے پر فیصلہ سنایاگیا چالان جمع ، ملزم نامزد ، وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے :ریمارکس،سماعت ملتوی

 پشاور(نیوزایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے سانحہ 9 مئی ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی وزرا سمیت دیگر کی گرفتاری کے احکامات جاری کرد یئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جج ولی محمد نے غیرفعال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش ، پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم اور پی ٹی آئی کارکن عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی 4 نومبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے وکیل علی زمان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مزید وقت درکار ہے اورسماعت ملتوی کی جائے ۔ فاضل جج نے کہا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا، ملزمان نامزد ہوگئے اب قانونی طور پر ان ملزموں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے ۔ریڈیوپاکستان کے وکیل شبیرحسین کے مطابق پنجاب کی فرانزک لیب کی رپورٹ میں اور نادرا کو جو شواہد بھیجے گئے تھے انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ تمام دستیاویزات درست ہیں لہذا انہیں چالان میں نامزد کیا جائے ۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے چالان عدالت میں جمع کرادیا ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...