سربراہ جے یوآئی کی اپوزیشن لیڈرز سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس کیلئے مشاورت

سربراہ جے یوآئی کی اپوزیشن  لیڈرز سے ملاقات، آل  پارٹیز کانفرنس کیلئے مشاورت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) مولانا فضل الرحمن نے نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق مشاورت کی گئی۔

 ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنمائوں نے تجویز سے اتفاق کیا، ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا،پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر علی ظفر، عامر محمود ڈوگر، زین قریشی اور اخوندزادہ حسین احمد یوسفزئی شامل تھے جب کہ جے یو آئی (ف) کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، میر یونس ظہری اور عثمان بادینی شامل تھے ۔مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں میثاق جمہوریت کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس پر اتفاق کرلیا، میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں شرائط کیا ہوں گی یہ مشاورت سے تیار کیا جائے گا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 28 ویں ترمیم پرپارلیمانی پارٹی اجلاس میں بات نہیں ہوئی، عمران خان کی رہائی کے بدلے 28ویں ترمیم کو ووٹ دینے سمیت کوئی ڈیل نہیں کریں گے ، عمران خان نے کہا کہ میں 100 سال جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن سمجھوتا نہیں کروں گا،اسد قیصر نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز کے حوالے سے ہم آل پارٹیز کانفرنس بلانے جارہے ہیں، تاریخ ابھی کنفرم نہیں ہے ، 9 اور 10 نومبر کو بلانے پر غور کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...