سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات،پولنگ آج ہوگی
ملک بھر سے 4 ہزار 634 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے
لاہور (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان آج سجے گا، پولنگ صبح ساڑھے آٹھ سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ملک بھر سے 4 ہزار 634 رجسٹرڈووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔لاہور میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار سو 98 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔صدارتی نشست پر احسن بھون گروپ سے سید امجد علی شاہ اور حامد خان گروپ سے سردار امان خان مدمقابل ہونگے ، سیکرٹری کی نشست پر محمد عارف نواز اور میاں عرفان اکرم کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے ، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے قاضی شہر یار اقبال اور سائرہ خالد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا، فنانس سیکرٹری پر محمد تنویر چودھری اور رائے اظہر اقبال کھرل کے درمیان مقابلہ ہے ، نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر چودھری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا ،کے پی سے نائب صدر کی نشست پر حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں کے درمیان مقابلہ ہے ۔بلوچستان سے نائب صدر کی نشست پر عبد المالک بلوچ اور محمد ابراہیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔سندھ کی نائب صدر کی نشست پر عبد الوہاب بلوچ اور جام آصف کے درمیان مقابلہ ہوگا ،لاہور کے ووٹرز کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے بار روم میں پولنگ سٹیشن قائم ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments