حکم نہ ماناتوجیل بھیجوں گا،جسٹس اعظم سی ڈی اے حکام پربرہم

حکم نہ ماناتوجیل بھیجوں گا،جسٹس اعظم سی ڈی اے حکام پربرہم

سزا 6ماہ ہوگی،ریمارکس،سیکٹرڈی12قبرستان کومنہدم نہ کرنے کاحکم امتناع برقرار سفری پابندیاں کیس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے وفاقی دارالحکو مت کے سیکٹر ڈی 12 موضع سری سرال قبرستان منہدم کرنے سے روکنے کا حکمِ امتناع برقراررکھتے ہوئے سی ڈی اے حکام سے کہا اگر اس مرتبہ بھی عدالتی حکم نہ ماناگیا تو توہین عدالت میں اسی وقت جیل بھیجوں گا اور سزا پوری چھ ماہ دوں گا،مقامی رہائشیوں کی درخواستیں یکجا کرکے سماعت ہوئی، وکیل نے کہا عدالتی حکمِ امتناع کے باوجود کل آپریشن کیلئے آ گئے تھے ۔ جسٹس اعظم خان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا اس کورٹ کی اگر خلاف ورزی ہوئی تو میں سنوں گا بھی نہیں، سب کو یہ بتا دیں آرڈر کی خلاف ورزی پر جیل بھیجوں گا۔ سی ڈی اے و دیگر فریقین کوجواب کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں پر غیر ضروری سفری پابندیوں سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ ، ڈی امیگریشن ، ڈی جی ایف آئی اے کو جواب جبکہ اہم قانونی معاملے میں معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس دسمبر کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کا حکمنامہ جاری کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...