وفاقی افسران کیلئے گوشوارے جمع کرانے کاکل آخری دن

وفاقی افسران کیلئے گوشوارے جمع کرانے کاکل آخری دن

ایف بی آر وفاقی افسران کے سالانہ گوشواروں کی تصد یق و چھان بین کر سکے گا افسران کو گوشوارے ایف بی آر آن لائن پورٹل پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاق کے ماتحت 17 تا 22 گریڈ کے 27 ہزار سے زیادہ افسران کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی کل (30اکتوبر )  آخری تاریخ ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار سول بیوروکریسی کو ایف بی آر آن لائن نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے ، ایف بی آر وفاقی افسران کے سالانہ گوشواروں کی تصد یق و چھان بین کر سکے گا ، ایف بی آر کو 17 تا 22 گریڈ کے وفاقی افسران کی آمدنی ،اثاثوں اور ٹیکس کی تصدیق کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کو مالی سال 2025-26 کے گوشوارے ایف بی آر کے مخصوص آن لائن پورٹل پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت ایف بی آر افسران کی آمدن، اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کرسکے گا۔ آمدن اور اثاثوں میں عدم مطابقت سامنے آنے پر متعلقہ افسران کو نشان زد کرکے مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو کیس بھجوائے جاسکیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گوشواروں میں غلطی کی اصلاح 30 نومبر 2026 تک متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے ممکن ہوگی۔ افسران کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے گوشواروں کے صرف منتخب غیر حساس حصے عوامی سطح پر شائع کیے جائیں گے ۔ غلط بیانی، معلومات چھپانے یا گوشوارے جمع نہ کرانے پر قواعد کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...