اسلام آباد ہائیکورٹ:انسپکٹرز کی بھرتی کیخلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ:انسپکٹرز کی بھرتی کیخلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں کا عمل روکنے کی درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی ۔

 سب انسپکٹر ارشد علی و دیگر 39کی درخواست پر سماعت کے دوران بیرسٹر عادل عزیز ، ڈائریکٹر لیگل آئی جی آفس طاہر کاظم اور ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، استدعا ہے کیس واپس کردیاجائے ۔ واضح رہے عدالت نے درخواست پر حکم امتناع اور فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کیے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...