ویکسین بے ضابطگیاں، ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کاحکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا ویکسین کی خریداری میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار 3 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 11 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عابد شاہ، پردیپ کمار اور غلام مرتضیٰ کے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments