گندم، گیس، بجلی فاقوں کا ایندھن ثابت ہو رہے :مزمل اسلم
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے مہنگائی، گیس کی لوڈشیڈنگ، بجلی کے نرخوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم، گیس، بجلی اور پٹرول عوام کے لیے فاقوں کا ایندھن ثابت ہو رہے ہیں ۔
ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت 500 سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس سے متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ آٹا اب ایک قیمتی جنس بن چکا ہے اور حکومتوں کی خاموشی کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک طرف آٹا مہنگا ہے اور دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو اخراجات بڑھا دئیے ہیں، جس کے نتیجے میں لوگوں نے اپنی خوراک تک محدود کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments