احسان فراموش پہلے پائوں ،طاقت میں گریبان پکڑتے :جے یو آئی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قومی اسمبلی میں تقریر پر بلیک آؤٹ کرنا ،عوام، پارلیمنٹ ، جمہوریت، اور آزادی اظہار رائے کی توہین ہے پارلیمنٹ کو ڈمی بنادیا گیا۔
جمہوری حکومت آمریت کی لونڈی بن گئی ہے ،آخر اس ملک کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں مارشل لا نافذ کئے ہوئے ہے ،ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والے نوشتہ دیوار بھی پڑھ لیں ،آئین ،پارلیمنٹ ،آزادی اور جمہوریت کو کیوں بے توقیر کیا جارہا ہے ، حکمران کیونکر اس لولی، لنگڑی، اندھی اور بہری جمہوریت کو دفن کرنے پر تلے ہیں ؟ معاملات اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ کل کو حکمران منہ چھپاتے پھریں، احسان فراموش حکمران مجبوری میں پاؤں پڑتے ہیں اور طاقت میں گریبان پکڑتے ہیں ۔اسلم غوری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے جمہوری روایات اور اقدار کو بھی دفن کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments