سہیل آفریدی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی:ثمر بلور
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات اور ایڈوائزری کونسل کی رکن ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی شواہد اور قانونی تقاضوں کی بنیاد پر ہوگی اور کسی کو بھی شواہد کے بغیر سزا نہیں دی جائے گی۔پی ٹی آئی کے گرفتار ہونے والے دیگر رہنماؤں کے نام بھی سامنے آئیں گے ۔پشاور میں زلمی مدرسہ لیگ کے ساتویں سیزن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کو درپیش مالی مسائل اور فنڈز کی فراہمی کے معاملات زیر بحث آئیں گے ، وفاق کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز جلد از جلد ملنے کی توقع ہے تاکہ صوبے میں ترقیاتی اور دیگر ضروری اقدامات کو آگے بڑھایا جاسکے ۔ پشاور میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، کسی شخص کو خوش کرنے یا کسی سے سیاسی و ذاتی انتقام لینے کے لیے عمارتیں مسمار نہیں کی جارہیں بلکہ آپریشن کا بنیادی مقصد سرکاری زمین واگزار کرانا، شہریوں کے لیے سڑکیں کھولنا اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ ، شہر میں ٹریفک کی روانی اور بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے ، اس لیے تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments