مکہ معاہدہ تزویراتی تعاون گہرا کرنے میں معاون :صدرکااردوان کوخط

 مکہ معاہدہ تزویراتی تعاون گہرا کرنے میں معاون :صدرکااردوان کوخط

اسلام آباد (نامہ نگار )صدر مملکت نے ترکیہ کے قیام کے 103ویں سالگرہ پر طیب اردوان اور جمہوریہ چیک کے قومی دن پر پیٹر پاول کو تہنیتی خطوط لکھے جن میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

 صدر مملکت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے تہنیتی خط میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترکیہ نے گزشتہ ایک صدی کے دوران نمایاں پیشرفت کی ، پاکستان مشکل وقت میں ترک قیادت اور عوام کی جانب سے فراہم کی جانے والی فراخدلانہ حمایت اور یکجہتی کے اظہار کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری فروغ پذیر رہے گی۔ انہوں نے کہا مکہ معاہدہ دوطرفہ اور سہ فریقی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین تزویراتی تعاون کو گہرا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔دریں اثنا صدرنے جمہوریہ چیک کے قومی دن پرصدرپیٹر پاول اور عوام کو مبارک باد دی اور پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...