اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ، گندم درآمد منصوبہ بندی کا جائزہ

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ، گندم درآمد منصوبہ بندی کا جائزہ

گندم کے ذخائر برقرار رکھنا ، رسد میں تعطل سے بچنا حکومت کی اولین ترجیح ،خطاب

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں گندم سمیت دیگر اجناس کی دستیابی اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے گندم کی درآمدی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ گندم کے وافر ذخائر برقرار رکھنا اور رسد میں تعطل سے بچنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ گندم کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے ،اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کے رجحانات پر کڑی نظر رکھیں اور گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنائیں تاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رکھا جا سکے ۔اجلاس میں وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، معاون خصوصی طارق باجوہ، متعلقہ وزارتوں کے سیکر ٹریز اور تمام صوبوں سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...