وزیراعظم لیوی بھتہ کے نفاد کا کوئی جواز نہیں دے سکے:حافظ نعیم
حکومت کا اپنا ادارہ ٹیکس جمع نہیں کرسکتا تو عوام کو لوٹنے کا کیا جواز ؟امیر جماعت اسلامی دو سو سے 1یونٹ بھی اوپر چلا جائے تو دو ہزار کا بل آٹھ ہزار بن جاتا ،پریس کانفرنس
کراچی (سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حکومت پٹرولیم لیوی پر ریلیف کے دائرہ کار کو بڑھانے پر راضی ہوئی ہے تاہم جماعت اسلامی لیوی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ، اپنے مؤقف کے حق میں نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے لیوی کے خاتمہ کا دوٹوک مطالبہ کیا ہے ، وزیراعظم عوام پر لیوی بھتہ کے نفاد کا کوئی جواز نہیں دے سکے ، البتہ ان کا کہنا تھا کہ لیوی وفاق کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے ، حکومت کے اس عذر کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ،امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ایف بی آر میں سالانہ 13سو ارب کی کرپشن ہوتی ہے ، ادارہ ٹیکس جمع کرنے کی اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے ، وزیراعظم کو بتایا ہے کہ حکومت کا اپنا ادارہ اگر ٹیکس جمع نہیں کرسکتا تو عوام کو لوٹنے کا کیا جواز ہے ؟ آئی پی پیز کو سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے بجلی نہ بنانے کی مد میں دئیے جارہے ہیں ،حکومت پروٹیکٹد کیٹیگری کی شکل پر غریب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ، کسی ایک ماہ بھی دو سو یونٹ سے ایک یونٹ اوپر چلا جائے تو دو ہزار کا بل آٹھ ہزار ہر بن جاتا ہے ، یہ ظلم بند کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments