عوام مہنگائی، روزگار اور بنیادی مسائل کا حل چاہتے ،شرجیل
صنعتی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آگے لانے کیلئے کوشیں کر رہے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور عوام کی خدمت، جمہوریت و آئین کی بالادستی ہے ، عوام مہنگائی، روزگار اور بنیادی سہولیات جیسے مسائل کا حل چاہتے ہیں، حکومت سندھ عوام کو بنیادی سہولیات اور روزگار کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی زونز کے قیام اور دیگر اقدامات سے عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں، حکومت سندھ صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آگے لانے کی کوششیں کر رہی ہے ، سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو پیپلز پارٹی کی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو بیان بازیوں کے بجائے اپنی توجہ عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر مرکوز کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے جمہوریت، عوامی حقوق اور مضبوط وفاق کے لیے اپنی زندگی وقف کی، پیپلز پارٹی ان کے اصولوں پر کاربند ہے ، سندھ حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے ، ہماری ترجیح ایسے اقدامات کرنا ہے جن کے ثمرات عام عوام تک پہنچیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments