عدالت نے ایس پی ایس سی کے زبانی امتحانی نتائج پر عملدرآمد روک دیا

عدالت نے ایس پی ایس سی کے زبانی امتحانی نتائج پر عملدرآمد روک دیا

آئندہ سماعت تک کارروائی معطل رکھنے کی ہدایت،سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے درخواستوں پر اعتراضات کے حوالے سے مزید دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2024 کے امتحانات میں زبانی امتحان کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے امتحانی نتائج پر عمل درآمد روک دیا اور آئندہ سماعت تک کارروائی معطل رکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے درخواستوں پر اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے سے مزید دلائل طلب کرلیے جبکہ وفاقی آئینی عدالت میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ درخواستیں پہلے مقدمے سے مختلف اور نئی قانونی بنیاد پر دائر کی گئی ہیں، صرف 2024 کے امتحانات سے متعلق ہونے کی وجہ سے دونوں مقدمات کی قانونی بنیاد یکساں قرار نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 15 جولائی کو سندھ ہائیکورٹ کے عبوری احکامات پر عمل درآمد معطل کردیا تھا۔ ضمیر احمد سمیت 28 امیدواروں نے درخواستیں دائر کی ہیں، جن کا مؤقف ہے کہ انہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان کامیابی سے پاس کیا، تاہم انہیں زبانی امتحانات میں ناکام قرار دے دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...