حیدر آباد میں انوکھا کارنامہ بغیر کھمبے ہٹائے سڑک بنادی

حیدر آباد میں انوکھا کارنامہ بغیر کھمبے ہٹائے سڑک بنادی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد شہر کو قاسم آباد سے ملانے کیلئے بنائی جانے والی سڑک تو بنادی گئی لیکن سڑک کے بیچ میں لگے بجلی کے کھمبے نہیں ہٹائے گئے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کے خدشات بڑھ گئے ۔

میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کی جانب سے علمدار چوک سے گھوڑا گراؤنڈ تک ایک سڑک بنائی گئی ہے جس کے بیچ میں لگے بجلی کے کھمبے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ سڑک بننے کے باوجود بجلی کے یہ کھمبے نہ ہٹائے جانا یہ بات واضح کرتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ صرف فنڈز کو خرچ کررہی ہے لیکن ان کے پاس بہت زیادہ تکنیکی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں۔ اب جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے یہ چیزیں سامنے آئیں تو میئر کاشف شورو نے موقف اختیار کیا ہے کہ بہت جلد یہ کھمبے ہٹوا دئیے جائیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...