سعودی سفیر کی اسلام آباد کے قدرتی حسن میں دلچسپی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد کے قدرتی حسن اور سیاحتی امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاہے۔۔۔
سعودی سفارت خانے کے پریس اتاشی ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان میں مملکتِ سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے اسلام آباد میں ڈینو ویلی کے دورے کے دوران قدرتی حسن اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوئے ، ویڈیو کے ساتھ اپنی پوسٹ میں ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نے کہا ایسے لمحات محض کسی سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہونے تک محدود نہیں ہوتے بلکہ عوامی سفارت کاری کی حقیقی روح کی عکاسی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments