اس پارلیمنٹ کی اصلاحات کی کیا حیثیت ؟
اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایسی پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کی کیا حیثیت ہے۔۔۔
جو خود مبینہ جعلی فارم 47 پر قائم کی گئی ہو؟۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اصلی اور حقیقی اصلاحات یہ ہونی چاہئیں کہ جعلی فارم 47 بنانے کے ذمہ داروں اور ان کی بنیاد پر پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے افراد کے خلاف سخت قانونی سزا کا تعین کیا جائے ، یا پھر پیسہ بچانے کے لئے انتخابات ہی ختم کر دیئے جائیں اور ہر پانچ سال بعد صرف منظور شدہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فہرست جاری کر دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments