مہنگائی:فرانس جیسا ردعمل آ سکتا ہے
لاہور( این این آئی) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کو عوام کی قوت خرید کے مطابق لانے ، مزدور اور محنت کش طبقے کے معاشی مسائل حل کرنے پر سنجیدہ توجہ نہ دی گئی۔۔۔
تو یہاں بھی فرانس جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ عوامی بے چینی بڑھنے کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت معاشی ریلیف اور افہام و تفہیم کا جمہوری راستہ اختیار کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، معیارزندگی اور تعلیمی مسائل پر احتجاج اس امر کی یاددہانی ہے کہ معاشی دبا ؤاور عوامی شکایات کو نظرانداز کرنا سنگین مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments