مینگورہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان باشندے گرفتار
مینگورہ (این این آئی)مینگورہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ڈی پی او مینگورہ سٹی کلیم اللہ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالظاہر ولد اختر محمد سکنہ افغانستان حال لنڈے کس مینگورہ، احمد زیب ولد سید آغا سکنہ افغانستان حال رحیم آباد محلہ لالہ گان، سہیل ولدسمیع اللہ سکنہ افغانستان حال یخ کوہے مینگورہ رحیم آباد، سلمان ولد غلام حضرت سکنہ کابل افغانستان حال وتکے مینگورہ اور ایمل ولد اسحاق سکنہ کابل افغانستان حال شاہدرہ مینگورہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت باقاعدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments