سائبر کرائم کیخلاف کریک ڈا ئون ،20گرفتاریاں

 سائبر کرائم کیخلاف کریک ڈا ئون ،20گرفتاریاں

ملزمان نے جعلی سرمایہ کاری ، ویزوں،آن لائن مالی فراڈ کے ذریعے شہریوں کو لوٹا این سی سی آئی اے نے ایک ماہ میں 1129ملزم گرفتار ، 105.3ملین برآمد کیے

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک گیر کارروائیوں میں 20 سے زائد مشتبہ  افراد کو گرفتار کیا جبکہ تقریباً 66 ملین روپے کے مالی فراڈ اور بھتہ خوری کے واقعات سامنے آئے ۔  ملزمان نے جعلی سرمایہ کاری سکیموں، ویزوں،آن لائن مالی فراڈ کے ذریعے شہریوں کو لوٹا ۔ این سی سی آئی اے نے ایک ماہ میں 1129 ملزمان گرفتار، 272 مقدمات درج اور 105.3 ملین روپے برآمد کیے ۔راولپنڈی میں 5.99 ملین روپے برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس کر دئیے گئے ۔ اسلام آباد میں جعلی ٹریول ایجنسی چلانے والے چار افراد گرفتار کیے گئے جو ویزوں اور ٹکٹوں کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے ۔ خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں بھی گرفتاریاں ہوئیں۔ بلال احمد اور ناصر نذیر کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔راولپنڈی میں 6.05 ملین روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بینک تفصیلات اور پاس ورڈز کسی سے شیئر نہ کریں اور سائبر جرائم کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...