ہالینڈ کے جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والے 2مسافر گرفتار

ہالینڈ کے جعلی ویزا پر بیرون ملک  جانے والے 2مسافر گرفتار

لاہور (آن لائن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایف آئی اے امیگریشن نے نیدرلینڈز کے جعلی وزٹ ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو پکڑلیا۔۔۔

 مسافروں قیصر منیر ولد منیر احمد اور علی حسن ولد منظور احمد کو قطر ایئرویز کی پروازکے ذریعے نیدرلینڈز روانہ ہونا تھا۔ دورانِ امیگریشن جانچ پڑتال کے وقت دونوں کے پاسپورٹس پر لگے نیدرلینڈز  کے وزٹ ویزے جعلی پائے گئے ۔ ابتدائی تفتیش  میں انکشاف ہوا کہ دونوں مسافروں نے گجرات کے رہائشی ایجنٹ چودھری عدنان اکمل ورک سے فی کس 40 لاکھ روپے میں ویزوں کا معاملہ طے کیا تھا جس میں سے دونوں نے 20، 20 لاکھ روپے ایڈوانس ایجنٹ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔ ایک مسافر کے موبائل فون سے رقم کی منتقلی کے ثبوت بھی برآمد ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...