بیشترمقامات پرموسم خشک،پہاڑی علاقوں میں سردی متوقع

 بیشترمقامات پرموسم خشک،پہاڑی علاقوں میں سردی متوقع

بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان میں بارش ،پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی شروع ہونے لگی

اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسیاں ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں جزوی ابرآلود جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں خنکی رہے گی۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی رہے گی۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرمی رہے گی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح و رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہے گا۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں لہہ میں منفی چار، سکردو میں منفی ایک اور استور میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کا احساس ہونے لگا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب خشک اور قدرے سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے ،تاہم بارش کے امکانات کم ہیں، دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں البتہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...