کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

دنیاپور میں حادثہ ،لودھراں خانیوال ٹریک بند، ٹرینوں کے روٹ تبدیل

 لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیاپور میں رکن پور ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ٹیکنیکل فالٹ کے باعث کوئلہ سے بھری ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث لودھراں خانیوال ریلوے ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے بند ہو گیا ۔ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، حکام کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک دو سے 4 گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔مال بردار ٹرین کراچی سے کوئلہ لیکر ساہیوال جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ خانیوال لودھراں ٹریک کی بندش کے باعث متعدد ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...