پاکستان میں رواں برس کا آٹھواں پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں رواں برس کا آٹھواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں13 ماہ کی بچی میں سامنے آیا ہے ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق 8 پولیو کیسز میں سے 6 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے سامنے آئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے ، ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے 8 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments