کراچی :دو جہازوں سے 1 لاکھ1 ہزار ٹن کھاد ، گندم اتارلی گئی
درآمدی اشیا کی بروقت ہینڈلنگ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم ، وزیر بحری امور
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کھاد اور گندم لے کر آنے والے دو غیر ملکی بلک کیریئرز کو بیک وقت برتھ فراہم کرکے مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار ٹن ضروری اشیائے درآمد کی ہینڈلنگ کی ہے ۔وفاقی وزیر نے اس آپریشن میں حصہ لینے والے کے پی ٹی کے انجینئرز، پورٹ آپریٹرز، پائلٹس، ٹرمینل آپریٹر اور ڈاک ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضروری درآمدی اشیا کی بروقت ہینڈلنگ زرعی پیداوار کے فروغ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے ۔ ایک جہاز 50 ہزار ٹن ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد جبکہ دوسرا 51 ہزار ٹن گندم لے کر آیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم اشیا کی بروقت ترسیل اور سپلائی چین کو مستحکم بنانے کے لیے بندرگاہوں کے موثر آپریشنز اور ترسیلی نظام کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments