یوم آزادی گلگت بلتستان پر خصوصی ملی نغمہ ’’شان پاکستان ‘‘جاری

  یوم آزادی گلگت بلتستان پر خصوصی ملی نغمہ ’’شان پاکستان ‘‘جاری

ملی نغمہ جی بی کے عوام کی پاکستان سے گہری وابستگی کا عکاس ،آ ئی ایس پی آر

راولپنڈی(آن لائن)گلگت بلتستان کا یوم آزادی گزشتہ روز جوش و خروش سے منایا گیا،اس موقع پر آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ شان پاکستان جاری کیا ہے ۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق ملی نغمہ گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے عقیدت، قومی تشخص اور گہری دلی وابستگی کا عکاس ہے ۔شاندار نغمہ میں گلگت بلتستان کی تاریخی جدوجہد اور پاکستان سے جڑے فخر و اعزاز کے جذبات اجاگر کیے گئے ۔وطن کی سربلندی، قومی اتحاد اور پاکستان کے روشن مستقبل کا پیغام دل کو چھو لینے والے کلام کا نمایاں حصہ ہے ۔ آئی ایس پی آر کا جاری کردہ پُراثر ملی نغمہ گلگت بلتستان کی تاریخی اہمیت اور قومی جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...