بیرونِ ملک ملازمت کیلئے جانیوالے پاکستانیوں کو سفری دستاویزات میں کوائف کی درستگی کی ہدایت
کراچی(این این آئی)بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
روانگی سے قبل تمام سرکاری اور سفری دستاویزات میں نام، والد کا نام اور دیگر ذاتی کوائف کی درستگی اور یکسانیت کی تصدیق لازمی طور پر کی جائے ۔بیورو کے اعلامیے کے مطابق نام کسی بھی فرد کی بنیادی شناخت ہے ، اس لیے پاسپورٹ، ویزا اور بیرونِ ملک ملازمت کی درخواست جمع کروانے سے پہلے یہ یقینی بنایا جائے کہ تمام متعلقہ دستاویزات میں کوائف بالکل یکساں درج ہوں۔ انگریزی حروف کے ہجے میں معمولی فرق، نام کا کوئی حصہ غائب ہونا یا تاریخِ پیدائش میں غلطی تصدیق، بھرتی، دورانِ سفر اور بیرونِ ملک خدمات تک رسائی میں سنگین مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments