پی آئی اے :پہلا بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے :پہلا بوئنگ ڈریم  لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ لیز پر حاصل کردہ جدید ترین ڈریم لائنر لندن سے پرواز PK786 بن کر اسلام آباد پہنچا۔

 یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 9-787 ہے ۔سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ڈریم لائنر کا استقبال کیا ۔ بوئنگ 9-787 جدید ٹیکنالوجی بشمول ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ اے لیس ہے اور کشادہ و آرام  دہ کیبن کی خصوصیات کا حامل ہے ۔ ڈریم لائنر کی شمولیت پی آئی اے کے فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا مقصد جدید طیاروں کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات اور مسافروں کو مزید آرام دہ فضائی سفر فراہم کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...