اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہوں گے

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہوں گے

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر انے کا آغاز آج پیر سے ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔۔۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 6 نومبر تک جمع کئے جاسکیں گے ۔یہ سلسلہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔امیدواروں کے نام 7 نومبر کو شائع ہوں گے ۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک پانچ دن جاری رہے گی،ریٹرننگ آفیسران کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 19 سے 23 نومبر تک ہوں گے ،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 نومبر کو جاری ہوگی ،امیدوار کاغذات نامزدگی 25 نومبر تک واپس لئے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 26 نومبر کو ہوگی پولنگ اتوار 20 دسمبر کو ہوگی جبکہ حتمی سرکاری نتائج 24 دسمبر تک جاری ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...