پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کی نظربندی کیخلاف فیصلہ چیلنج
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی سربراہی میں بینچ درخواستوں پر سماعت کریگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے 3 ایم پی او کے تحت نظربند پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دینے اور انہیں گرفتار نہ کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا ،وفاقی آئینی عدالت نے چیف سیکرٹری پختونخوا کے توسط سے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقررکر دی ہیں،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر راج کے تحت قائم پختونخوا حکومت تحریک انصاف کے مزید 150کارکنوں کی نظربندی اور ان کی ضمانتیں کالعدم قرار دینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بھی وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments