بیرسٹر سیف کے راجا ناصر ، محمود اچکزئی پر الزامات
ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے مگر عمران کی رہائی کیلئے نہیں :پی ٹی آئی رہنما
پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں سے رابطے میں ہیں مگر یہ رابطے عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں،محمود اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری سیٹ حاصل کی مگر وہ عمران کیلئے مذاکرات کرنے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کے اہم ترین لمحات میں کوئٹہ جا کر بیٹھ گئے ، انہیں عمران خان نے اپوزیشن لیڈر حکومت سے رابطوں کیلئے بنایا مگر وہ خان کیلئے کچھ نہیں کر رہے ،محمود اچکزئی نے نواز شریف اور مریم نواز سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے رابطے کیے ۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ راجا ناصر عباس کی سوچ ڈی سی، تحصیلدار اور پٹواری تک محدود ہے ، انہیں علی امین گنڈاپور نے سینیٹر بنوایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments