پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور مضبوط و مستحکم ریاست :نیئر بخاری

پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور مضبوط  و مستحکم ریاست :نیئر بخاری

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ۔۔۔

پیپلز پارٹی مضبوط ریاست، آئین کی بالادستی اور جمہوری پارلیمانی روایات پر یقین رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور مضبوط اور مستحکم ریاست ہے ، پیپلز پارٹی کو سرزمینِ بے آئین کو آئین دینے کا اعزاز حاصل ہے ۔ پی پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے صرف 17 نشستوں کے ساتھ موثر اپوزیشن کا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں قانون سازی اور پارلیمانی جمہوریت کا لازمی جزو ہیں،پارلیمان میں نمائندگی برابر نہیں تو کمیٹیوں میں برابری کیسے ممکن ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...