عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی ریلیف دینگے :علی پرویز

عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی ریلیف دینگے :علی پرویز

توانائی کے استعمال میں معمولی احتیاط بھی قیمتی زر مبادلہ کی بچت کا ذریعہ بن سکتی ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں شفافیت برتی:نجی یونیورسٹی میں خطاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے موسم سرما میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے گریز اور بچت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے استعمال میں معمولی احتیاط بھی قیمتی زر مبادلہ کی بچت کا ذریعہ بن سکتی ہے ، ایران امریکا کشیدگی سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متاثر ہوئیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتے ہی عوام کو بھی فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول فیصلوں کے بجائے ملکی زر مبادلہ کے تحفظ کوترجیح دی۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی ہم نے اپنے وسائل ان لوگوں پر مرکوز کرکے انہیں محفوظ رکھا جو اس کے سب سے زیادہ مستحق تھے اور آبنائے ہرمز کے بحران کا دیگر ممالک کے مقابلے میں کم نقصان کے ساتھ سامنا کیا، آبنائے ہرمز کا بحران اپنی شدت اور وسعت کے اعتبار سے غیر معمولی رہا ہے اور اس کے مسلسل جاری رہنے سے مختلف ممالک کی استعداد آزمائش سے گزری ہے ۔الحمدللہ پاکستان نے وہ معاشی استحکام برقرار رکھا ہے جس کے حصول کے لیے سب نے محنت کی۔ ملک میں ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں شفافیت لائی گئی ہے اور تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...