کاش سیاستدان تعلقات چھوڑ کر ملک کیلئے کام کریں:محسن نقوی
اگر اللہ پاک ذمہ داری دیتا ہے تو اسکا حساب بھی لیتا ہے :وفاقی وزیر داخلہ یوتھ ہمارے لئے بہت زیادہ اہم :امریکن سینٹر کی تقریب سے خطاب
لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کاش ہمارے سیاست دان اپنے تعلقات کو چھوڑ کر بس پاکستان کیلئے کام کرنا شروع کردیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہ ہو۔امریکن سینٹر فار ایکسیلنس کے زیراہتمام ہیلتھ ریکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ اگر اللہ پاک ذمہ داری دیتا ہے تو اسکا حساب بھی لیتا ہے ،یوتھ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم ہے اسی لئے موجودہ حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کو بہت سپورٹ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ میں جانتاہوں کہ رات میں جاگ کرکام کرنا کتنا مشکل ہے ،مجھے امید ہے ان شا ئاللہ مزید پاکستانی بھی پاکستان میں اسی طرح کا سیٹ اپ لگائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments