بلاول، مراد شاہ کی گلگت بلتستان کے یومِ آزادی پرعوام کومبارکباد

بلاول، مراد شاہ کی گلگت بلتستان کے یومِ آزادی پرعوام کومبارکباد

عوام کی قربانیاں، بہادری تاریخ کا قابلِ فخر باب، چیئرمین پی پی، وزیراعلیٰ سندھ پی پی عوامی حقوق، سیاسی خودمختاری، ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی، فریال، شرمیلا

کراچی (خبر ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان کے 79ویں یومِ آزادی پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک روشن، یادگار اور قابلِ فخر دن ہے ، جو یہاں کے عوام کی بہادری، لازوال قربانیوں اور آزادی کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے ۔بیان مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی منفرد ثقافت، شاندار روایات اور قدرتی حسن کے باعث پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں، بہادری اور عزم ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ اور قومی وحدت و یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے ۔گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت، روایات اور قدرتی حسن پاکستان کے قومی تشخص کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ خطے کے بہادر عوام نے ڈوگرہ راج کے جابرانہ تسلط کے خلاف جدوجہد کرکے آزادی حاصل کی۔

ان کی جرأت، قربانیاں اور غیرمتزلزل عزم پاکستان کی قومی تاریخ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔صدرِ زرداری نے پہلے دورِ صدارت میں اصلاحاتی پیکیج کے ذریعے گلگت بلتستان کو نئی سیاسی شناخت، منتخب اسمبلی اور صوبائی طرز کا بااختیار انتظامی ڈھانچہ فراہم کیا۔ پیپلز پارٹی عوامی حقوق، سیاسی خودمختاری، ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آزادی بہادر عوام کی طویل جدوجہد، عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔یہاں کی خواتین نے بھی آزادی کی جدوجہد، خطے کی تاریخ اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی نمائندگی میں اضافے کے لیے قانون ساز کونسل کے قیام کا اہم اقدام کیا، جس سے خطے میں سیاسی بااختیاری کے عمل کو تقویت ملی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو فیصلہ سازی، حکومتی امور اور رقیاتی عمل میں مؤثر نمائندگی اور بھرپور حصہ ملنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...