چین کا طرزِ حکمرانی پاکستان کیلئے رہنمائی فراہم کر سکتا ، یوسف رضا
پاک چائنا ریسرچ سینٹر کا افتتاح، پارلیمانی تعاون ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور دوستی ورثہ ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لئے مشترکہ ذمہ داری بھی ، چیئرمین سینیٹ ، خطاب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور باہمی تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی ترقی، طویل المدتی منصوبہ بندی اور معاشی تبدیلی کا تجربہ پاکستان کے قانون ساز اور پالیسی ساز اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے قابلِ قدر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے ،پاکستان چائنا ریسرچ سینٹر فار پارٹی اینڈ اسٹیٹ گورننس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام، اعتماد اور عوامی روابط کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ، جسے مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی اور ادارہ جاتی سطح پر تعاون ناگزیر ہے ، آخر میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی محض ماضی کا ورثہ نہیں بلکہ مستقبل کے لئے مشترکہ ذمہ داری بھی ہے ۔ انہوں نے اس دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنانے اور آنے والی نسلوں تک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ منتقل کرنے کے لیے پارلیمانی روابط اور ادارہ جاتی تعاون میں مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments