جے یو آئی ’’کرین ‘‘یا ’’ ٹرین ‘‘پارٹی نہیں، لڑائی کیلئے ہاتھوں میں نہیں پورے بدن میں خارش ہے :حافظ حمد اللہ

جے یو آئی ’’کرین ‘‘یا ’’ ٹرین ‘‘پارٹی  نہیں، لڑائی کیلئے ہاتھوں میں نہیں  پورے بدن میں خارش ہے :حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما ئے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، جمعیت علما ئے اسلام کوئی’’کرین ‘‘ یا ’’ ٹرین ‘‘پارٹی نہیں۔

 مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں خارش ہے ، میں کہتا ہوں لڑائی کیلئے صرف ہاتھوں میں نہیں ہمارے پورے بدن میں خارش ہے ، میں مولانا فضل الرحمن کے گھر کے  باہر وہ سکیورٹی کیبن دیکھنے آیا تھا جو قومی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ، محسن نقوی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کیبن کو نیشنل ایکشن پلان میں شامل کر دیں ، حکومت اس حد تک گرگئی ہے کہ ایک قومی سطح کے لیڈر کے گھر کے اوپر ڈرون اڑا رہی ہے ، خواجہ آصف یہ بتائیں کہ سیٹ وہ جیتے یا ریحانہ ڈار نے کامیابی حاصل کی ، خاتون ریحانہ ڈار نے ان کو چاروں شانے چت کر دیا پھر بھی وہ اس طرح بات کر تے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...