یوٹرن لینے سے کام نہیں چلے گا،سالک نوٹس کا جواب دیں یا معافی مانگیں:عظمیٰ بخاری
لاہور( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر سالک حسین کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالک حسین وزیراعلیٰ کے نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی وزیر اور حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود ثبوت کے بغیر بے بنیاد الزامات لگانا انہیں زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ سالک حسین نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی کی سفارش کرنے کا خود اعتراف کیا تھا تاہم آج وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اب انہیں اپنے الزامات کا جواب دینا ہوگا، یوٹرن لینے سے کام نہیں چلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments