لیوی،حکومت ،جماعت اسلامی کے ماہرین کااجلاس آج ہوگا
اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ ،اجلاس کیلئے ایک دن کی مہلت طلب دونوں اطراف سے طے شدہ مسودے کا نعیم الرحمن خود جائزہ لیں گے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹیوں کا پٹرولیم لیوی پر آج اجلاس ہوگا ،اس ضمن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ،پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق ماہرین کا اجلاس بدھ کو طے تھا، لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت نے ڈیٹا کی حتمی تیاری کے پیشِ نظر اجلاس کے لیے ایک دن کی مہلت طلب کی، دونوں اطراف سے طے شدہ مسودے کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن خود جائزہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قائدین سے مشاورت کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments